Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 8:سرکار صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اندازِ تبلیغِ دین
2 - 32
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ  وَالصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَامُ  عَلٰی  سَیِّدِ  الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
سرکار صَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اندازِ  تبلیغِ دین
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رسالہ(۳۲صفحات) مکمل پڑھ لیجیے
اِنْ شَآءَ  اللہ عَزَّوَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
تاجدارِرسالت، شہنشاہِ نُبوت،نبیٔ رحمت، شفیعِ امت،مالکِ کوثروجنت، محبوبِ رب العزّت،سراپأ جودو سخاوت،قاسمِ نعمت صَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے:قِیامت کے روز اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کے عرش کے سِوا کوئی سایہ نہیں ہو گا، تین شخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے عرش کے سائے میں ہوں گے۔ عرض کی گئی:  یَارسولَ اللہ صَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  وہ کون لوگ ہوں گے؟ارشاد فرمایا:(1)وہ شخص جو میرے اُمّتی کی پریشانی دُور کرے (2) میری سُنّت کو زِندہ کرنے والا(3) مجھ پر کثرت سے دُرود شریف پڑھنے والا۔(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی  اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… اَلبدورُ السّافرة   فی  اُمور الا خرة ،ص ۱۳۱،حدیث ۳۶۶